ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی الیکشن کے خوف سے بی جے پی کا ایکشن ؟

یوپی الیکشن کے خوف سے بی جے پی کا ایکشن ؟

Thu, 21 Jul 2016 11:24:04    S.O. News Service

ریاستی نائب صدر معطل ،مایاوتی نے کہا،ملک کبھی معاف نہیں کرے گا،دیاشنکرنے معافی مانگی،جیل جانے کوتیار

لکھنو، 20؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے اپنے بڑے بیان پر ’’بڑے‘‘بننے کی کوشش کرنے والے کو بی جے پی نے مزہ چکھادیاہے۔منگل کو بی ایس پی سپریمو مایاوتی کو ویشیا سے بدتر بتانے والے یوپی بی جے پی نائب صدر دیاشنکر کو بیان دینے کے 24گھنٹے کے اندر ہی عہدے سے ہٹا دیاگیا۔اس بات کی معلومات بی جے پی صدر کیشو موریہ نے دیں. انہوں نے کہاکہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے خلاف برا بھلا بولنے والے دیاشنکر سنگھ کو یوپی نائب صدر کے عہدے سے چلتاکردیاگیاہے۔دیاشکر سنگھ نے منگل کو ٹکٹ فروخت معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مایاوتی جس طرح بھاؤتاؤکررہی ہیں اس طرح ایک ویشیا بھی اپنے پیشے کو لے کر نہیں کرتی۔انہوں نے مفاہمت میں یہ متنازعہ بیان دیا۔یوپی بی جے پی نائب صدر کے بیان پر مایاوتی نے راجیہ سبھا میں بدھ کو جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نے یہ بیان مایاوتی کو نہیں، بلکہ اپنی بیٹی بہن کیلئے کہے ہیں۔بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ پورا ملک بی جے پی کو معاف نہیں کرے گا۔انہوں نے بی جے پی سے دیاشنکر سنگھ کو پارٹی سے باہر نکالنے کی بھی مانگ کی۔مایاوتی نے ایوان میں کہاکہ یوپی بی جے پی کے نائب صدر نے خراب زبان کا استعمال کیا۔میں نے اپنی پوری زندگی دلتوں کی تعمیر نو کیلئے لگا دی۔کانشی رام کے بتائے راستے پر تحریک چلا رہے ہیں۔ان کی زبان کی مذمت کرنے کیلئے ایوان کا شکریہ ۔میں نے اپنی تقریر میں کبھی برا بھلا نہیں کہے۔اس درمیان دیاشنکر سنگھ نے اپنے بیان پر مایاوتی سے معافی مانگی ہے۔انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مایاوتی چاہتی ہیں تو وہ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔دیاشنکر نے صفائی دی کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میری بات سے کوئی چوٹ لگی ہے تو میں افسوس ظاہر کرتا ہوں۔


Share: